تین ملین ڈالر کہاں گئے؟پی ٹی آئی کے کارکن کا سوال

  • February 17, 2021, 5:07 pm
  • Political News
  • 113 Views

پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس بھی ایک عرصے سے لٹکا ہوا ہے جبکہ برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر اپوزیشن نے واویلا کیا تھا کہ پی ٹی آئی یہودیوں اور انڈین لوگوں سے فنڈنگ لیتی رہی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے امریکہ میں رہنے والے ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ پیسے خود چندہ کر کے جمع کیے اور پی ٹی آئی کے فنڈز میں جمع کرائے ہیں اور اس شخص نے ان پیسوں کے ثبوت کے طور پر ایک چیک اور کچھ رسیدیں بھی دکھائی تھیں۔
تاہم اب ایک اور ایشو پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ نجی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق محبوب عالم نامی ایک شخص نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ممبر ہے اور اس نے بیرون ممالک سے چندے کی مدد میں تین ملین ڈالر جمع کر کے پی ٹی آئی کو جمع کرائے تھے اور اسے شک گزرا کے اس کے جمع کیے گئے پیسے کہیں خورد برد ہو گئے ہیں تو وہ اپنے پیسوں کا حساب لینے کے لیے بنی گالہ پہنچا جہاں اس کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ہوئی۔
محبوب عالم کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے عمران خان صاحب سے تین ملین ڈالر سے متعلق سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ چندے کی مد میں جمع کی گئی رقم کہاں استعمال ہوئی تو عمران خان صاحب نے میرا گریبان پکڑ کر مجھے بنی گالا سے نکال دیااور کہا کہ یہاں سے دفع ہو جاؤ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پہلے بھی اپوزیشن نے کئی الزامات عائد کیے تھے کہ دشمن ممالک سے پی ٹی آئی کو سپورٹ کی جاتی ہے جس میں یہودی لابی کی فنڈنگ کے مبینہ طور پر زیادہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں مگر ان سے متعلق کوئی بھی ثبوت ابھی تک اپوزیشن سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔