کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لٹر تک اضافہ

  • February 19, 2021, 1:21 pm
  • Business News
  • 136 Views

عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لٹر تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جہاں قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک کردیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی گھی فی کلو 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لٹر ہوگیا۔
اس کے علاوہ ملک میں درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ، درجہ اول کی قیمت نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ، اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی کی ہول سیل قیمت میں 3 روپے جب کہ پرچون قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد درجہ دوم کے گھی نئی قیمت 255 روپے ہوگئی جب کہ درجہ اول کا گھی اوپن مارکیٹ میں اس وقت 300 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، گھی ، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش بھی مزید مہنگی ہوگئیں ، تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.81 فی صد اضافہ ہوا ، جس کے باعث چینی، آٹا، چکن، انڈے، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل اور لال مرچ سمیت کھانے پینے کی 24 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں ، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا جب کہ چینی کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے ہو گئی ، اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت بھی ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد 291 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط 11 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جب کہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا ، دال چنا 2 روپے ، دال ماش ڈیڑھ روپے ، دال مونگ ایک روپے مہنگی ہوئی ، اس کے علاوہ چاول ، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ 200 گرام سرخ مرچ میں 6 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 366 روپے 59 پیسے ہو گئی۔