موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری
- February 20, 2021, 3:24 pm
- Science & Technology News
- 323 Views
حکومت نے موبائل فون صارفین کو خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں دو فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں موبائل فون کارڈز پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے، موبائل فون کارڈز پر آئندہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے جائیں گے۔ حکومت نے سم کارڈز پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں۔