ایرانی سرحد پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید

  • February 20, 2021, 3:28 pm
  • Featured
  • 206 Views

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔