سینیٹ الیکشن: بلوچستان سے امیدواروں کی حتمی فہرسر جاری

  • February 24, 2021, 9:47 pm
  • National News
  • 364 Views

کوئٹہ:الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ مجموعی طور پرسینیٹ کی 12 نشستوں پر36 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں آویزاں فہرست کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 12خالی نشستوں پر مجموعی طور پر36امیدوار میدان میں ہوں گے۔بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر18 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4، خواتین کی 2 نشستوں پر9جبکہ اقلیت کی1نشست پر5 امیدواروں میں مقابلہ متوقع ہے۔25فروری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ3مارچ کوبلوچستان اسمبلی ہال میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلئے کل 41امیداوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں ٹیکنو کریٹ کی اور1 جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی امیدواروں کے مستردکئے گئے۔بلوچستان سے3آزاد امیدوارسینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوارعبدالقادر آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردارخان رندبھی آزاد سے حیثیت سے میدان میں ہیں۔