بلوچستان حکومت تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکش جاری کرے،ایپکا بلوچستان
- February 24, 2021, 9:48 pm
- National News
- 240 Views
ا یپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ نے گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائز حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ یہاں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں داد محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ترجمان خود سرکاری ملازم ہیں جنہیں سالانہ بنیادوں پر کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے اور وہ ماہانہ لاکھوں روپے کی مراعات لے رہے ہیں اور ملازمین سے متعلق اْن کا موقف ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے رقم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ملک بھر کے ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے قید و بند کی صعوبتوں کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ منظور کروایا جس پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو ہدایات بھی جاری کیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم نہیں انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی میں ملازمین کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہوگیا ہے صوبائی حکومت فوری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔