اسلام آبادپر جتنا حق پینٹ شرٹ والوں کا،اتنا ہی حق داڑھی پگڑی والوں کاہے، حافظ حمداللہ
- February 24, 2021, 9:50 pm
- National News
- 189 Views
جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اقتدار کو آسائش نہیں آزمائش سمجھتے ہیں اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اس پر جتنا حق پینٹ شرٹ والوں کی ہیں اتنا ہی حق داڑھی پگڑی والوں کی ہیں اسلام آباد کو اسلامی نظام سے آباد کرکے رہینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ بدرالعلوم کچلاک میں منعقدہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جلسہ سے جمعیت علمااسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولاناخدائے دوست اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ قابض حکمرانوں کی اصلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ربڑ سٹیمپ حکومت جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ملک میں جمہوریت کے لباس میں بدترین آمریت مسلط ہے عوام کے جائز مطالبات کیلئے آواز اٹھانا جرم بن چکاہے انہوں نے کہاکہ ملا مدرسہ اور طالب کو حقیر نہ سمجھا جائیں یہ ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں۔