بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

  • February 26, 2021, 11:54 am
  • Featured
  • 282 Views

پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبے بھرمیں 2مارچ کو بلوچ کلچرڈے پر تقریبات کاانعقاد ہوگا ، جس میں ثقافتی شوزاورکلچرل تقریبات منعقدہوں گی ، تقریبات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکاربھی پرفارم کریں گے۔

اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا، پنجاب حکومت کااقدام بلوچ بہن بھائیوں کیلئےخیرسگالی کے جذبات کاحامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک ہی لڑی میں پروئےہوئےہیں، بلوچ کلچرڈےکےذریعےاتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا۔

بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی محب وطن ہیں، پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں، بلوچستان رقبےکے لحاظ سے پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اور قدیم ثقافت کا امین ہے۔