کوئٹہ: پرچون میں چینی 100روپے کلو فروخت، یوٹیلٹی اسٹورز پر نایاب، عوام پھٹ پڑے

  • February 25, 2021, 12:06 pm
  • Business News
  • 172 Views

: کوئٹہ میں چینی پرچون میں 100روپے کلو ریٹ پر فروخت ہونے لگی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے وئیر ہاوس میں چینی ختم ہونے سے اسٹورز پر 2 ماہ سے فراہم ہی نہیں کی گئی، عدم دستیابی پر عوام پھٹ پڑے۔

کوئٹہ میں مہنگائی کے مارے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، عوام کی ریلیف کے لئے قائم کئے جانے والے یوٹیلٹی اسٹور پر تقریبا 2 ماہ سے چینی ناپید ہے، سستی چینی کے حصول کے لئے ضرورت مند ایک سے دوسرے یوٹیلٹی اسٹور کے چکر لگانے پر مبجورہیں، ہر سٹور پر شہری دہائی دیتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف کے لئے بنائے جانے والے یوٹیلٹی اسٹور پر چینی کا نہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس گزشتہ سال درآمد کی گئی چینی ختم ہو گئی ہے، کارپوریشن حکام کاکہناہے کہ نئی چینی خریدی گئی ہے جو جلد سٹورز پر فراہم کردی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق چینی دستیاب نہ ہونے کے سبب یوٹیلٹی سٹور کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے