وزیر داخلہ کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق بڑا دعویٰ

  • March 2, 2021, 3:48 pm
  • Political News
  • 328 Views

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سینیٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اچھی خبریں آنے کی نوید سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے الیکشن کل ہونے جارہے ہیں، جہاں اڑتالیس ارکان کا انتخاب کیا جائے گا، پنجاب سے تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیٹلمنٹ ہوچکی ہے، بلوچستان اور کےپی میں بھی شام تک ہوسکتی ہے اور وہاں سے اچھی خبریں آنے کی امید ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرنےوالوں کو ایک نشست پرشو آف کرنا ہے، مگر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔

شیخ رشید نے موجودہ سینیٹ الیکشن کو صرف ایک سیٹ کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کامیاب ہونگے۔