مریم اورنگزیب کو لوگوں کو کندھے مارنے کا شوق ہے، زرتاج گل

  • March 9, 2021, 2:48 pm
  • Political News
  • 174 Views

گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو گھیر لیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ریڈ زون میں پہنچ گئی ، پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا بینرز اٹھا کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ،اس دوران شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ، پی ٹی آئی کارکنوں اور مصدق ملک کے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے اور مریم اورنگزیب کو گھیر لیا جس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان سے دست و گریباں ہوگئے۔
جب وفاقی وزیر زرتاج گل سے مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی بدتمیزی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کچھ دیکھا ہی نہیں تو مذمت کیا کروں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کو لوگوں کو کندھے مارنے کا شوق ہے۔ مریم اورنگزیب نے کراچی میں ہمارے کارکن فہیم کو کندھا مار کر نیچے گرا دیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھاکہ جب ہر جانب سے پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی کشیدگی اور بدمزگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مصدق ملک ، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے جنہوں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔