ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل

  • March 9, 2021, 2:51 pm
  • Breaking News
  • 193 Views

پشاور: اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بھی پولیس فائرنگ سے نوجوان قتل کر دیا گیا جو ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآرہا تھا۔

پشاورمیں تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہو گیا، مبشر نامی نوجوان اپنے کزنز کے ہمراہ گاڑی میں پشاور آرہا تھا کہ اس دوران فقیر آباد میں رائیڈر اسکواڈ کے اہلکاروں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی ، جس سے گاڑی چلانے والا طالب علم زخمی ہو گیا ، مبشر کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

ایس پی سٹی عتیق شاہ کے مطابق فائرنگ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔