کوئٹہ؛ 3 کروڑ کی چھالیہ، خشخاش اور ٹائرز کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • March 10, 2021, 4:05 pm
  • National News
  • 981 Views

پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلکٹوریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نےانسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائیوں میں اسمگل شدہ چھالیہ، خشخاش اور ٹائرز برآمد کرلیے جنہیں ڈمپر اور باوزر کے ذریعے کراچی بھیجا جارہا تھا۔

چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں پکڑی جانے والی ان اشیاء کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 18 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ لکپاس کے علاقے میں دوران تلاشی باوزر سے برآمد کی گئی جبکہ 4800 کلو گرام خشخاش اور 120 اسمگلڈ ٹائر ڈمپر سے برآمد ہوئے۔