وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی
- March 10, 2021, 4:38 pm
- National News
- 124 Views
اسلام آباد: (انفارمیشن ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، وزیراعظم نے ایف آئی اے میں 1 ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی تھی۔ وزیراعظم نے 250 روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بھرتی کے لئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز، 150 کے قریب نسپکٹرز اور سسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہونگے۔ کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔