سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کوملنے والی اضافی ریٹائرمنٹ مراعات کی تفصیلات
- March 10, 2021, 6:20 pm
- National News
- 237 Views
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کوملنے والی اضافی ریٹائرمنٹ مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں، مراعات اور سہولیات کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی،10 لاکھ ماہانہ پینشن، 300 لیٹر پٹرول، 2000 یونٹس بجلی، ماہانہ تین ہزار لوکل کالز، پانی،سرکاری خرچے پرایک ڈرائیور، اردلی، سکیورٹی گارڈ اور گریڈ سولہ کا پرائیویٹ سیکرٹری بھی مفت ملے گا۔
سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے بھی ٹویٹر پر روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے پوئے اظہار تشویش کیا کہ اتنی بڑی مراعات اور سہولیات کے ساتھ اُڑا کے رکھ دیا آپ نے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری فائلوں میں اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں کو بھاری پنشن اور دیگر مراعات کا انکشاف ہوا ہے، ججز کیلئے ان مراعات کی منظوری موجودہ حکومت نے دی ہے۔
جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اضافی ریٹائرمنٹ مراعات دی گئی ہیں۔
اُڑا کے رکھ دیا آپ نے۔۔دس لاکھ روپے ماہانہ پینشن، تین سو لیٹر پٹرول ماہانہ مفت ،دو ہزار یونٹس ماہانہ بجلی مفت،ماہانہ تین ہزار لوکل کالز بھی مفت،بجلی اور پانی بھی مفت،سرکاری خرچے پرایک ڈرائیور،اردلی،سکیورٹی گارڈ اور گریڈ سولہ کا پرائیویٹ سیکرٹری بھی ملے گا https://t.co/tprmF38mTs
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 10, 2021
ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل خود ہی فل کورٹ سےاضافی سہولتوں اور مراعات کی منظوری حاصل کی تھی۔ جس کی سمری پر وزارت قانون اور وزارت خزانہ نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تاہم وفاقی حکومت نے بھی ان مراعات اور سہولیات کی منظوری دی۔
اضافی مراعات کے علاوہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ بعد مزید سہولیات کے بھی حق دار ہیں۔ جیسا کہ کم قیمت پر سرکاری گاڑی خریدنے کی سہولت، تنخواہ کا 85 فیصد حصہ بطور پنشن جو کہ 10لاکھ روپے ماہانہ بنتی ہے۔ ایک ڈرائیور اور ایک اردلی یا پھر اگر چاہیں تو ڈرائیور اور اردلی کی تنخواہ اور انہیں ملنے والے وہ تمام الاؤنسز اور سہولتوں کو ملا کر اسپیشل اضافی پنشن وصول کر سکتے ہیں۔ حامد میر نے بھی ٹویٹر پر روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے پوئے اظہار تشویش کیا کہ اتنی بڑی مراعات اور سہولیات کے ساتھ اُڑا کے رکھ دیا آپ نے۔