کورونا کیسز میں اضافہ ، ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا گیا
- March 11, 2021, 12:14 pm
- COVID-19
- 248 Views
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا گیا ، وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ دس بارہ شہروں میں کورونا کیس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اس سورتحال میں ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں جب کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے ، اس ضمن میں ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں کیوں کہ اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دفاترمیں 50 فیصد حاضری پر کل سے عمل درآمد ہوجائے گا ، شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسز بدستور بندرہیں گی ، 15مارچ سے سینما ہالز اور مزارات وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ، صوبے اپنے حالات کا جائزہ لے کر بھی پابندی لگاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہو ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس مین ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس کے لیے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی داکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار رہے گی ، تاہم ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی ، انتظامی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، کیوں کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا، اس لیے تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کے ساتھ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا رہے گا ، ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں ، بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں ، شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی ، آؤٹ ڈور تقریبات کیلئے بھی 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔