پیپلز پارٹی کا کیا ہے وہ بکنے والے ہیں، صادق سنجرابی کی ویڈیو لیک ہو گئی

  • March 11, 2021, 1:00 pm
  • Breaking News
  • 422 Views

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی 2018ء کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں صادق سنجرانی کو اپنے ساتھ بیٹھے شخص سے مبینہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ ہم نے بات کی تھی لیکن قسم سے ہمارے ذہن میں نہیں تھا کہ ہم چئیرمین بنیں گے۔ اللہ خوش رکھے،انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے آپ چئیرمین بنیں گے۔
ویڈیو میں صادق سنجرانی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ مصنف ہیں،رائیٹر ہیں جو مجھے چئیرمین بنانا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کا کیا ہے وہ بکنے والے ہیں پیسہ تمہارا ہے۔

صادق سنجرانی کی ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں دو دن ہی رہ گئے ہیں۔
۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اہم مرحلہ ہے ، شیڈول کے مطابق 12مارچ کو دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا جب کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی ، جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اور 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔


یاد رہے کہ سینیٹ کی کل 48 نشستوں کے الیکشن کے سلسلے میں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے ، تحریک انصاف نے 18 نئی نشستیں حاصل کر کے کل 28 نشستیں حاصل کر لیں جب کہ پیپلز پارٹی نے 8 نئی اور کل 21 ، مسلم لیگ ن نے 5 نئی اور کل 18 نشستیں حاصل کی ہیں ، بی اے پی کو 6 نئی اور کل 12 نشستیں ملی ہیں۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی کل 3 نشستیں مل چکیں، مسلم لیگ ق نے ایک نشست حاصل کی ہے ، آزاد امیدوار بھی اب تک 6 نشستیں حاصل کر چکے تاہم تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بننے کے باوجود ایوان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ، تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی سینیٹ میں اپوزیشن کی کل نشستوں سے 6 نشستیں کم ہیں تاہم اس میں سے بھی حکومتی اتحاد کا ایک ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ایک نومنتخب سینیٹر عدت میں ہیں۔