وزیر اعظم کاوفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

  • March 11, 2021, 3:56 pm
  • National News
  • 244 Views

وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا مؤثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان کو کہا گیا ہے کہ ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت ،ڈویژن اورمحکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

تمام وفاقی سیکرٹریز چیف سیکرٹری بلوچستان سے مل کر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گےاوروزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے ،تمام سیکرٹریز کو دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے