جڑواں شہروں میں پولیس پر تیسرا حملہ، ٹریفک وارڈن شہید

  • March 12, 2021, 11:09 am
  • Breaking News
  • 191 Views

راولپنڈی : جڑواں شہر میں کیرج فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد ٹریفک پولیس وارڈن کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے کیرج فیکٹری ناکے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار ہوگیا۔

شہید ٹریفک وارڈن کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 4 روز کے دوران پولیس پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی جانب سے ٹریفک وارڈن کی شہادت سے متعلق کہا گیا ہے کہ سینئر افسران خود ڈیوٹی چیک کریں اور عملے کو بریف کریں۔