بلوچستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ
- March 26, 2021, 12:31 pm
- COVID-19
- 349 Views
:بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32 نئے مریض سامنے آ ئے ۔محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 699 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 23،خضدار سے 4،کیچ سے2 جب کہ مستونگ ،پنجگور اور خاران سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤکی شرح بڑھ کر 4.5 فیصد ہوگئی جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار427ہوگئی ہے، اس کےعلاوہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 205 ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 32نئے مریض سامنے آئے اور کورونا میں مبتلا 17مریض صحت یاب ہوگئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19003ہوگئی۔ذرائع کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 38 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2 طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔