یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقرر
- March 26, 2021, 4:04 pm
- Political News
- 172 Views
اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقرر کردیا گیا ، انھوں نے نے کل تیس ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقرر ہوگئے ، اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
گیلانی نے کل تیس ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست دی تھی، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی دو اے این پی ، ایک جماعت اسلامی اور آزاد گروپ کے ارکان نے حمایت کی۔
دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقرر کئے جانے پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی الگ ہوگئے ہیں، فضل الرحمان کے 5ووٹوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تاش سینے سے لگا کر کھیلتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سب کو اپنے پیچھے لگاکر ثابت کیا سیاست عقل کا کھیل ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں کچھ نہ بھی کہوں تو لوگ تو دیکھ رہےہیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے بہتر سیاست کی ، ن لیگ کی سیاست سوائے ٹی وی ٹی وی کھیلنے کے کچھ نہیں دیکھ رہا۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوسف رضاگیلانی کانوٹیفکیشن ٹوئٹ کردیا
اور کہا دکھ توہورہاہوگا باجی۔