ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت سے منائی جائے گی
- March 29, 2021, 12:55 pm
- Featured
- 193 Views
اسلام آباد:ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت سے منائی جائے گی، گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ، فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری ، رات بھرنوافل، ذکراورخصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے ۔
شب برات آج مذہبی عقیدت سے منائی جائے گی،کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونےوالے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برات کے سلسلے میں ملک بھرکی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونےوالی محافل اورذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہ ہو سکیں گی۔
فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری، رات بھر نوافل، ذکراورخصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے جبکہ شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شب برات کی عبادات اپنے گھروں میں کریں اور اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کریں کہ وہ امت مسلمہ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھیں اورجو لوگ اس وباء سے فوت ہوگئے ہیں یا اس سے متاثرین کیلئے خصوصی دعا ئیں کی جائیں گی۔