قصور میں 12 سالہ یتیم بچی سے اجتماعی زیادتی
- May 31, 2021, 1:24 pm
- Breaking News
- 105 Views
قصور: منڈی عثمانوالہ میں چار افراد نے مزدوری کے بہانے بلا کر 12 سالہ یتیم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچی کھیتوں میں مزدوری کرکے ماں و دیگر کا پیٹ پالتی ہے، زیادتی کا شکار بچی کا والد فوت ہوچکا ہے،والدہ بھی ذہنی معذور ہے۔
ڈی پی اوعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان علی رضا، ذوالفقار اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔
ملزمان زیادتی کے بعد فرار ہوئے، جیو فینسنگ سمیت جدید طریقے سے گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمان سیاسی طور پر راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔