حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد
- May 31, 2021, 2:15 pm
- Breaking News
- 186 Views
جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر غیر معینہ مدت تک جیو ٹی وی کے معروف پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ کی میزبانی نہیں کر پائیں گے۔
جیو انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق حامد میر کو چند دنوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
حامد میر نے بھی انڈپینڈنٹ اردو کو پروگرام آف ایئر کیے جانے تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا: ’میرے لیے یہ نیا نہیں ہے۔ مجھ پر ماضی میں بھی دو مرتبہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ میں قاتلانہ حملے میں بھی بال بال بچا لیکن میں اپنی آواز بلند کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔‘
حامد میر نے مزید لکھا: ’اس مرتبہ میں کسی بھی قسم کے نتائج اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہوں کیونکہ یہ لوگ میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔‘
Nothing new for me.I was banned twice in the past.Lost jobs twice.Survived assassination attempts but cannot stop raising voice for the rights given in the constitution.This time I m ready for any consequences and ready to go at any extent because they are threatening my family. https://t.co/82y1WdrP5S
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 31, 2021