امتحانات لینے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، فیصلہ آج ہوگا

  • June 2, 2021, 10:09 am
  • Education News
  • 242 Views

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تعلیم نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس آج وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی آرا اور تجاویز کے بعد بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تعلیمی ادارےکھولنے کا اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

اد رہے کہ اس سے قبل 24 مئی کو بین الصوبائی وزائے تعلیم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امتحانات لینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔

تمام وزرائے تعلیم کی مشترکہ تجویر اور رائے تھی کہ کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر دوسری کلاس میں پروموٹ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں پاکستان بھر میں بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کیے جائیں گے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ اور عملے کو ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسین دی جائے گی۔