نواز شریف نے عمران خان کو فری ہینڈ دے دیا

  • June 3, 2021, 3:11 pm
  • Political News
  • 146 Views

پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف سخت گیر تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر منہاس کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے بظاہر وزیراعظم عمران خان کو بجٹ سے قبل ٹف ٹائم دینے کے لیے تندوتیز بیانات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔تاہم سابق وزیراوظم نواز شرہیف کی ہدایت پر ن لیگ نے موجودہ حالات میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سخت گیر تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ن لیگ کی قیادت نہیں چاہتی کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے کوئی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عمران خان کی غلطیوں کے باعث لوگ خود ہی اس حکومت سے منتفر ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے بجٹ سے قبل بھی ن لیگ کی قیادت صرف اخباری بیانات کی حد تک تحریک چلانے کے خواہاں ہیں۔

ذرایع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کے شہباز شریف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات طے پا رہے ہیں۔شہباز شریف نے بھی پارٹی کے قریبی لوگوں کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سخت گیر موقف اپنانے سے روک دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ملک میں ہونے والے 2023 کے عام انتخابات ہیں جس کے لیے ہمیں اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔حکومت کی معاشی پالیسیوں اور وزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں لوگ ویسے ہی ہمارے ساتھ آ ملیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف اور حکومت کے مابین معاملات طے پا گئے تھے۔اگرچہ حکومت نے یہ موقف دیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی پٹیشن لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی جس کے بعد تکنیکی طور پرسپریم کوررٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے کیوں کہ اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے،