حکومت مہنگائی کا جِن قابو کرنے میں ناکام

  • June 3, 2021, 3:48 pm
  • Business News
  • 94 Views

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے 16 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 118 روپے مہنگا ہوا۔

اسی کے ساتھ بکرے کا گوشت 104 روپے، گائے کا گوشت تقریباً 60 روپے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 91 روپے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے، چاول 8 روپے ، دہی 14 روپے اور انڈے تقریباً 31 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 8.6 سے بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگئی۔