والدین نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو زہر دے دیا
- June 4, 2021, 12:24 pm
- National News
- 147 Views
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر والوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر پسند کی شادی کرنے پر گھر والوں کی جانب سے زہر دینے کے بعد اسپتال داخل پونے والی لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گئی ۔آر پی او ڈی جی خان فیصل رانان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
آر پی او ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مظفر گڑھ میں ہی چچا کے مبینہ ریپ سے بھتیجی حاملہ ہوگئی۔تھانہ روہیلانی میں لڑکی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اس کے والد کا 16/17 سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور وہ بھی ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی۔
ایف آئی آر میں لڑکی کے مطابق اس کے چچا بشیر احمد بھی گھر کے نزدیک رہائش پذیر تھے جنہوں نے 8 ماہ قبل اسے اس بہانے سے اپنے گھر بلایا کہ میری بیوی ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی ہے لہٰذا کھانا پکا کر دے جاؤ۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس موقع پر اس کے چچا نے اس کا ریپ کیا اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ کسی کو بتانے کی صورت میں وہ اسے قتل کردے گا۔
لڑکی کے مطابق اس نے خوف کی وجہ سے اس واقعے کا کسی سے ذکر نہیں کیا تاہم اب حاملہ ہونے کے بعد والدہ کو شک ہوا تو اس نے سارا واقعہ ان کے گوش و گزار کردیا۔پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (آئی) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ میں لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔