سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا
- June 7, 2021, 12:41 pm
- Science & Technology News
- 185 Views
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 (جمعرات) کو ہوگا، لیکن یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10منٹ پر ہوگا، جو سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہوگا۔
یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے انتہائی شمالی ممالک میں دیکھا جاسکے گا جن میں کینیڈا کے کچھ مقامات، گرین لینڈ، روس اور چین کے انتہائی شمالی علاقے شامل ہیں جو قطب شمالی کے قریب واقع ہیں۔