کورونا ریلیف پیکج کی تفصیلات جاری
- June 7, 2021, 6:49 pm
- COVID-19
- 139 Views
وزارت خزانہ نے 1240ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق کوروناریلیف پیکج کے تحت اب تک875ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ 365 ارب روپے جاری نہیں ہوئے پیکج کے تحت 510 ارب 10 کروڑ روپے کیش میں جاری کیے گئے ہیں۔
جبکہ کیش کی مد میں 875 ارب روپے مختص تھے۔ کیش مد میں مختص فنڈز میں سے 365 ارب روپے جاری نہیں کیے گئے، نان کیش فنڈز میں سے تمام 365 ارب روپے جاری کیے گئے، ڈیلی ویجرز کے لیے مختص 200 ارب میں سے 16 ارب روپے جاری ہوئے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے مختص 50 ارب میں سے 10 ارب روپے جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کے لیے مختص 100ارب میں سے 86 ارب روپے جاری کیے گئے، ایس ایم ایز کے لیے مختص تمام 51 ارب روپے جبکہ پسے ہوئے خاندانوں اور پناہ گاہوں کے لیے مختص 150میں سے145ارب جاری ہوئے۔ زرعی شعبے کے لیے مختص 49میں سے 15 ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
کوروناریلیف پیکج کے حوالے سے وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے لیے مختص 100میں سے 65 ارب60 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ بجلی اور گیس سبسڈی کیلئے مختص 100 ارب میں سے 56 ارب روپے جاری ہوئے، این ڈی ایم اے کے لیے مختص تمام 25 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح فوڈ اور ہیلتھ آئٹمز پر ٹیکس ریلیف کے لیے مختص 15 ارب روپے جاری کیے گئے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف کی مد میں تمام 70 ارب روپے جاری ہوئے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے جبکہ فنڈز، مالی سال 2019۔20اور 2020۔21 میں جاری کیے گئے ہیں۔