راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد ددوچھ ڈیم منصوبے پر بھی کام بند

  • June 8, 2021, 12:56 pm
  • National News
  • 136 Views

راولپنڈی: راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد راولپنڈی ددوچھ ڈیم منصوبے پربھی کام روک دیا گیا۔

راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد راولپنڈی ددوچھ ڈیم منصوبے پربھی کام روک دیا گیا۔ 7 ارب روپے لاگت سے تیارہونے والے ڈیم کا پہلا پروپوزل 2001 میں تیارہوا تھا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں تبدیل ہونے والے کمشنرمحمد محمود نے منصوبے کام کا آغازکیا تھا جس کے بعد کمشنرتبدیل ہوتے ہی ڈیم پرکام بند ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ددوچھ ڈیم سے روزانہ 35 لاکھ گیلن پانی راولپنڈی کوملنا تھا۔ راول ڈیم اورخان پورڈیم اپنی مدت مکمل کرچکے،
ددوچھہ ڈیم میں مزید تاخیرسے راولپنڈی میں پانی کی قلت خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے تاہم کمشنرراولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ددوچھ ڈیم تعمیرات پرموقف نہیں دیا۔