تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 7سے 11:30 بجے تک کھلیں گے

  • June 10, 2021, 5:10 pm
  • Education News
  • 220 Views

پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے،جس کے بعد تمام اسکول صبح 7سے 11 بجے تک کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کےتمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئےنئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں ، اب تمام اسکول صبح 7سے 11:30بجےتک کھلے رہیں گے اور حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعمل کیاجائے۔


یاد رہے پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کئے تھے اور کہا تھا کہ نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا، جس کے تحت 50 فیصد طلبا ایک دن میں اسکول حاضرہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار2دن اسکول نہیں آئے گا۔

اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45 تک ہوں گے۔

نرسری سے مڈل تک طلباکے اسکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہوں گی تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہوگی۔