خضدارسے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ کھائی میں گرگئی، 20 افراد جاں بحق
- June 11, 2021, 12:00 pm
- Breaking News
- 151 Views
خضدار: وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں متعد افرا د زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خضداد منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل زخمیوں کے علاج کیلئے خضدارایمرجنسی میں کوئی سہولت موجود نہیں تھا اورنہ ہی کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھا۔