قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی سے زیادتی
- June 11, 2021, 1:15 pm
- National News
- 206 Views
پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔