کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار شہید

  • June 14, 2021, 6:54 pm
  • Breaking News
  • 588 Views

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، حادثے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں نے مارگٹ مائنزکی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے مارگٹ کوئٹہ روڈ پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ آئی ای ڈی کا نشانہ بننے کے بعد گاڑی میں سوار ایف سی کے چار اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انوراور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کے ایسے بزدلانہ حملے سخت جدوجہد سے حاصل کئے گئے امن و خوشحالی کو خراب نہیں کرسکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے،