مفتی عزیزالرحمن کو سرعام مینار پاکستان پر پھانسی پر لٹکایا جائے
- June 18, 2021, 5:40 pm
- National News
- 478 Views
علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں جنسی استحصال کے واقعات پے در پے نمودار ہو رہے ہیں۔چاہے کسی مدرسے میں استحصال ہو رہا ہو یا پھر یونیورسٹی میں، اس کا ایک ہی حل ہے کہ ایسا وقت آ چکا ہے کہ لبرل مافیا اور سیکولر مافیا اس ایجنڈے پر ایک ہو سکتے ہیں،ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
ہم ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہونا چاہئیے تاکہ معاشرے سے جنسی استحصال کی جڑ کو کاٹ دیا جائے۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مزید کہا کہ مدرسے میں ہونے والے حالیہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
یہ واقعہ سفید داڑھی کو شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیے،ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ آئیں ہم مل کر اس جنسی درندے کو مینار پاکستان کے اوپر پھانسی کی سز دلوائیں۔
اسلامی سزاؤں کا نام سن کر ڈر کیوں جاتے ہیں؟۔میں مولویوں کا نمائندہ ہو کر کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں ، اور ان کو مینار پاکستان پر لٹکائیں،اس اقدام سے زنا بالجبر ختم ہو جائے گا۔بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو اگر چوکوں پر لٹکایا جائے گا تو معاشرے سے یہ واقعات ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تو خطرہ اس بات کا ہے کہ کہیں ہم جنس پرست مفتی عزیز الرحمن کی حمایت میں نہ آ جائیں۔
اسلامی میں شرعی سزاؤں کو نافذ کرکے ہی ایسی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔مدرسوں کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں کہ وہاں پر بچوں کا جنسی استحصال ہوتا ہے،اگر ایسی ہی بات ہے تو ہمارے ساتھ مل کر مفتی عزیز الرحمن کو سزا دلوائیں