وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

  • June 18, 2021, 6:55 pm
  • Breaking News
  • 172 Views

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کے مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی ہے۔



ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے باہر بجٹ 2021-2022 کے حلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

احتجاج کے باعث بدمزگی ہوئی جس کی وجہ سے دو اراکین اسمبلی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی تو اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اہلکاروں سے مقابلہ کرنا شروع کردیا۔

اس موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے باعث بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
اسی اثنا میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سخت سیکیورٹی میں آمد ہوئی اور وہ پولیس حصار میں اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔

وزیراعلیٰ کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے جام کمال کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور اُن پر گملے اور جوتے پھینکے۔

پولیس نے حملہ کرنے والے مظاہرین کی تلاش شروع کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔