پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی

  • June 18, 2021, 10:22 pm
  • National News
  • 164 Views

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی ہے۔

این سی او سی کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردیے گئے، افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی، افغان شہریوں کو میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی جب کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلباء کو ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔