پشاور میں گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل
- June 22, 2021, 9:13 pm
- National News
- 176 Views
پشاور: چمکنی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔
اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔