اب وراثتی سرٹیفکیٹ صرف15 دن میں نادرا سے حاصل کیا جا سکےگا

  • June 22, 2021, 9:14 pm
  • National News
  • 178 Views

عدالتوں کے کام کا 30فیصد ورک لوڈختم، اب وراثتی سرٹیفکیٹ صرف15 دن میں نادرا سے حاصل کیا جا سکےگا، حکومت نے وراثتی سرٹیفکیٹ کےاجراکی ذمہ داری نادرا کو منتقل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نادرا نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا ہے، اب سکسیشن سرٹیفکیٹ 15یوم میں نادرا سےحاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسکسیشن سرٹیفکیٹ کےاجراکانادراڈی ایچ اےآفس میں افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پہلاصوبہ ہےجس نےنادراکےساتھ ملکرسرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا ، پہلے سکسیشن سرٹیفکیٹ عدالت کےذریعے جاری ہوتاتھا، عدالتیں 3 سے 6 ماہ اورکبھی کبھار 5 سال میں سرٹیفکیٹ جاری کرتی تھیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نادراکےسروس سینٹرہرڈسٹرکٹ میں موجودہیں، نادراکاشکرگزارہوں سندھ حکومت سےملکروژن پوراکیا اور مرتضیٰ وہاب کابھی شکریہ کہ لوگوں کی مشکلات دیکھتےہوئےتیزی سےمکمل کیا۔

انھوں نے کہا کہ عدالت کے کام کا 30فیصد ورک لوڈسکسیشن سرٹیفکیٹ کاہوتا ہے، سکسیشن اور لیٹرآف ایڈمنسٹریشن کا اجرانادراکےذریعےکیاہے، درخواست گزار کو نادرا دفترمیں انتقال کرنےوالےشخص کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نادرا نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا ہے، اب یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ 15یوم میں نادرا سےحاصل کیاجاسکتا ہے، اثاثےایک لاکھ سے زائدہوں تو سرٹیفکیٹ کی فیس 22000روپےمقررکی ہے اور اثاثےایک لاکھ سےکم ہیں تواس کی فیس 10000ہوگی، حکومت سندھ کایہ انقلابی قدم ہے،یہ عوام کیلئےسہولت بن جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے پاس کردہ وراثتی قانون Letter of Administration of Succession Certificate Act, 2020 کی منظوری دی تھی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ قانون حکومت کی جانب سے عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ اس سے قبل عدالتوں سے وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں 6,7 سال لگ جاتے تھے پیسہ بھی خرچ ہوتا تھا۔ یہ قانون فراڈ اور جعل سازی کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے اس قانون کے تحت نادرا کو درخواست دینے والے مرحوم کے ورثا کو Family Registration Certificate (FRC) کیمطابق 2 ہفتے کے اندر وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کر دے گا۔