مفتی قوی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا

  • June 23, 2021, 5:28 pm
  • Entertainment News
  • 1.08K Views

مفتی قوی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے آئے دن اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے مفتی قوی اب ایک اور اسکینڈل کا شکار ہو گئے ہیں۔ مفتی قوی کی بے لباسی کی حالت میں کی جانے والی ویڈیو کال کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



لیک ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو ویڈیو کال پر کسی خاتون سے برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مفتی قوی نے اس ویڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وجہ سے مخلتف تنازعات کی زد میں رہنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں بند کر دیا تھا۔


مفتی قوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں ، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے ، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ اسی لیے ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں ، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے ، اس لیے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔