یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری

  • June 29, 2021, 10:48 pm
  • Business News
  • 159 Views

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں چھ روپے فی لٹر تک اضافے کی تیاری کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے لیے تجویز ارسال کردی جس میں پیٹرول 6 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اس اضافے کے لیے ورکنگ موجودہ پیٹرولیم لیوی کی مناسبت سے کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے، 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 37 روپے بنتا ہے۔