واٹس ایپ ویڈیوزاورتصاویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود غائب ہوجائیں گی

  • July 1, 2021, 7:26 pm
  • Science & Technology News
  • 223 Views

سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک نہایت ہی مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اپنے پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے خواہش مند اینڈروئیڈ صارفین کےلیے یہ فیچر جاری کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ’ویو ونس‘ (ایک بار دیکھیے) کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بھیجی جانی والی تصاویر اور ویڈیوز کو صرف ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے اور آپ کے دیکھنے کے فوراً بعد ہی مذکورہ تصویر یا ویڈیو خودکار طریقے سے غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ نے آج سے اس فیچر کو اینڈروئیڈ فونز میں فعال کرنا شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر فعال ہوچکا ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔
واضح رہے کہ ’’ڈِس اپیئرنگ میسجز‘‘ (disappearing messages) کا فیچر بھی اس سے ملتا جلتا ہے جو چند ماہ پہلے واٹس ایپ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے کسی انفرادی صارف کو یا واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات ایک ہفتے بعد خود بخود غائب ہوجاتے ہیں۔ ’’ویو ونس‘‘ کو اسی فیچر کی مزید بہتر صورت بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے یہ دیکھیے کہ کیا تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے وقت ’view once‘ کا بٹن ظاہر ہورہا ہے؟ جب آپ view once استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے ہیں تو انہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جاسکے گا۔




وصول کنندہ جیسے ہی ان تصاویر و ویڈیوز کو کھولے گا تو آپ کو اس کا نوٹی فیکیشن مل جائے گا۔



ایک بار کھلنے کے بعد یہ میڈیا خود کار طریقے غائب ہوجائے گا۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ابھی تک یہ فیچر فعال نہیں ہوا ہے تو پھر نئی اپ ڈیٹ میں یہ فعال ہوجائے گا۔



view once کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے پہلے درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔

اگر آپ نے read receipts کو غیر فعال کردیا تب بھی وصول کنندہ تو view once کے ذریعے بھیجے گئے میڈیا کے دیکھے جانے سے آگاہ ہوجائے، لیکن آپ نہیں جان سکتے کہ وصول کنندہ نے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں یا نہیں، تاہم گروپس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے دیگر ارکان نے ایکسپائر ہونے والے والی تصاویر دیکھیں یا نہیں۔
وصول کنندہ بھیجی گئی تصاویراور ویڈیوز کو اسکرین شاٹ اور ویڈیو کیپچر(ویڈیو ریکارڈ کرنے والی ایپلی کیشنز) کے ذریعے محفوظ کر سکتا ہے، اور واٹس ایپ اس بارے میں آپ کو آگاہ نہیں کرے گا کیوں کہ اس فیچر میں اسکرین شاٹس کی شناخت کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔
view once کے ذریعے آپ گروپس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں، اور Message Info میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے کس رکن نے انہیں کھولا ہے۔ جب کہ گروپ میں بلاک کیے گئے افراد اگرچہ آپ کو میسج یا کال نہیں کر سکتے تاہم وہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ view once استعمال کرتے ہوئے کسی ایسے فرد کو تصاویر بھیجتے ہیں جس کے پاس یہ فیچر فعال نہیں، تب بھی آپ کی تصاویر ایک بار کھلنے کے بعد غائب ہوجائیں گی۔