اسٹیل ملز کے مزید 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے

  • July 3, 2021, 5:31 pm
  • National News
  • 166 Views

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز سے تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے ہیں، اور ملازمین کوبذریعہ ڈاک لیٹرزبھیجے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے جون 2020 میں اسٹیل ملز کے کُل 9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں 4544 اور دوسرے مرحلے میں 509 ملازم فارغ کئے گئے، اب مل کے 4127 ملازمین باقی رہ گئے ہیں، انہیں بھی مختلف مرحلوں میں فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیل ملزکی پیداوار2015 سے بند ہے، اور30 جون 2020 تک اسٹیل ملزکاخسارہ 212 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔