اراکین اسمبلی 13ویں روز بھی تھانےمیں موجود
- July 3, 2021, 5:33 pm
- National News
- 155 Views
حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے 14 اراکین بلوچستان اسمبلی 13ویں روز بھی بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں موجود ہیں، اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنےو الے14 اراکین اسمبلی تاحال تھانے میں موجود ہیں، ان کا یہی فیصلہ ہے کہ اسمبلی اراکین کے خلاف درج ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔
قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے ایف آئی آر واپس لی ہے، بتایا جائے کیسے واپس لی ہے، ایف آئی آر کی واپسی کا نوٹیفکیشن مل جائے تو تھانے سے چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 18جون کواسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اپوزیشن اراکین 21 جون کو اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے تاہم پولیس کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔