سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے،عاصم سلیم باجوہ
- July 5, 2021, 7:46 pm
- National News
- 150 Views
سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے،عاصم سلیم باجوہ
گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہے،چیئر مین سی پیک اتھارٹی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے۔گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہے، 100 بستروں کا اسپتال، انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کے نشانے پر ہے، شکرگزار ہیں کہ وزیراعظم خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں، 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجراء نہ ہوسکا، گوادر شہر کا ماسٹر پلان بھی منظور ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے، منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔