گوادر بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،بشریٰ رند
- July 5, 2021, 7:46 pm
- National News
- 98 Views
گوادر بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،بشریٰ رند
وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں گوادر کیلئے جو ویژن طے کیا گیا ہے وہ تکمیل کی جانب گامزن ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں گوادر کے لئے جو ویژن طے کیا گیا ہے وہ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔گوادر میں ہونے والی حالیہ ترقی اور منصوبے اس ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہے ہیں گوادر کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک خاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے ان جاری منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کے لوگوں میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے گوادر کی ترقی کے لئے کوشاں عمل ہے اور وہ وقت دور نہیں جب حکومت کی طرف سے ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کے اثرات آنا شروع ہو جائیں گے اور نہ صرف ایک معیشت کا حب ثابت ہو گا بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی بے مثال اہمیت کا حامل ہے اور صوبائی حکومت کے سیاحت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ مستفید ہونگے اور علاقے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔