پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادرمیں بڑی کارروائی؛ 93 کلوگرام ہیروئن برآمد
- July 6, 2021, 4:41 pm
- National News
- 104 Views
گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاع پرگوادرمیں کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی گئی۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق منشیات گوادرکے علاقے نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔