لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

  • July 6, 2021, 4:43 pm
  • National News
  • 101 Views

کراچی: پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوگئی، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے شام 5 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 6 بج کر 30 منٹ پر کراچی روانہ ہوگی جبکہ کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے رات 10 بج کر 30 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔