طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا
- July 6, 2021, 4:49 pm
- National News
- 179 Views
چمن: پاک افغان سرحد طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طور ختم بارڈر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرح سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہو جاتیں۔
کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاریکردہ ہدایات کے مطابق،طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔1/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021
پاک - افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کیطرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔2/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طورخم بارڈر کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔